کیچ، کوہلو: پاکستانی فورسز کی چوکی مسلح حملہ، پوسٹ دھماکے میں تباہ

438

بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوہلو میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی مسلح افراد نے نشانہ بنایا جبکہ ایک کو دھماکے میں تباہ کردیا گیا۔

مسلح حملہ زامران میں عبدوئی کے علاقے زامری کے مقام پر قائم چوکی پر کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

کوہلو کے علاقے ہوسڑی میں مسلح افراد نے لیویز پوسٹ کو کنٹرول میں لینے کے بعد دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

مذکور حموں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔