زامران: پاکستانی فوج کیلئے رسد پہنچانے افراد پر دھماکہ

55
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کیلئے رسد پہنچانے والے افراد پر دھماکہ، ایک شخص زخمی

کیچ کے علاقے زامران میں صابونی کے مقام پر گذشتہ روز دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اس وقت دھماکے میں زخمی ہوا جب وہ پاکستانی فوج کے پوسٹ کے قریب اپنی گاڑی کے ہمراہ پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پاکستانی فوج کو رسد پہنچا رہے تھے کہ دھماکے کا نشانہ بنیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم گذشتہ دنوں مذکورہ علاقے میں فوج کی رسد گاڑیوں پر اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں مذکورہ علاقے میں فوج کی رسد کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیوروں اور مالکان کو تنبیہ کیا تھا۔