تربت: کریش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ، دو افراد ہلاک

397

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو غیر مقامی افراد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے گوکدان میں گذشتہ رات مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر فائرنگ کرکے دو افراد ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ دونوں غیر مقامی ہیں جنکی شناخت صدام حسین ولد محمد یاسین سکنہ لودھراں، پنجاب اور محمد ثاقب ولد محمد مرسلین سکنہ بہاولنگر، پنجاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔