بلوچستان: ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی

114
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر بچی سمیت 5 افراد جانبحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علا قے ڈیرہ اللہ یار کے قریب سڑک کراس کرنے کے دؤران تیز رفتار ٹرک نے بچی کو کچل دیا-

حادثے میں ملوث ٹریک ڈارئیور کو پولیس نے گرفتار کرکے لاش اسپتال منتقل کردیا ہے-

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے لورلائی کوئٹہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان کی بازی ہارگیا ہے- ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا-

لورلائی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جانبحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ لاش اسپتال میں موجود ہے-

دریں اثناء حب کے علا قے ساکران روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا ہے-

پنجپائی مشوانی ٹاؤن کے قریب لندن روڈ پر ٹو ڈی کار کا موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے ایک شخص جانبحق اور 3بچے زخمی ہوئے۔

جس کی شناخت حاجی در محمد سمالانی اور زخمی بچے ان کے پوتے بتائے جاتے ہیں ۔

قلات سے آمد اطلاعات کے مطابق مغلزئی کے مقام پر اے ٹی سی گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر سے تصادم کے نتیجے میں کنڈیکٹر اے ٹی سی عطاءاللہ سکنہ کوئٹہ موقع پر جان بحق جبکہ ڈارئیور روزی خان ولد وزیرخان قوم اچکزئی سکنہ کوئٹہ زخمی ہے۔

لاش اور زخمی کو قلات پولیس نے ڈی ایچ پہنچایا جہاں محکمانہ کاروائی کے بعد زحمی اور لاش دونوں کو کوئٹہ ریفر کیا گیا۔