ڈیرہ بگٹی: فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی

358

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی رئیس توخ کے مقام پر ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز مذکورہ علاقے میں آپریشن میں مصروف تھے کہ مسلح افراد ان پر حملہ آور ہوئے۔

حملے میں ایک اہلکار کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق حکام نے کردی ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں ناصر خان نامی سپاہی ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔