تربت: مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک

288

بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ جنکی شناخت نور الہی ولد ابوبکر اور استاد نعیم کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چاہ سر کراس کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں دونوں کار واش سروس کوشک میں کام کررہے تھے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔