دالبندین سے تشدد زدہ لاش برآمد

126

بلوچستان کے علاقے دالبندین نوکچاہ کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دالبندین نوکچاہ کے قریب سے ایک لاش ملی ہے جس پر تشدد کے نشانات ہیں، نعش کو شناخت کیلئے پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر زیادہ تشدد ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہو رہی ہے۔