بولان: پاکستانی فورسز پریکے بعد دیگرے دو دھماکے

1579

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز اور ان کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

ہفتے کی صبح بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر یکے بعد دو دیگرے دھماکے ہوئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی اور فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔