چاغی: افغان شہری اغواء کے بعد قتل

116

افغان نوجوان کی پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد لاش برآمد-

اطلاعات کے مطابق مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی گردی جنگل میں قائم افغان کیمپ کے رہائشی کی لاش مقامی انتظامیہ نے برآمد کرلی ہے-

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ نوجوان گل نورزئی جو افغان شہری ہے بلوچستان کے علاقے چاغی میں مہاجر کے طور پر رہائشی پزیر تھے دو روز قبل گردی جنگل کے مقام سے لاپتہ ہوگئے تھیں، جس کی رات گئے انتظامیہ کو نوجوان کی لاش گردی جنگل کے قریب سے ملی ہے-

ذرائع کے مطابق افغان نوجوان علاقے میں سماجی کام کرتے تھیں جنہوں نے حال ہی میں نشے کے عادی 16 قریب نوجوانوں کی علاج معالجے کا خرچہ بھی اُٹھایا تھا-

انتظامیہ نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے