مستونگ میں موبائل ٹاور تباہ

350
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کو تباہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے مستونگ کے علاقے کابو میں یوفون کمپنی کے ٹاور کو فائرنگ کے بعد نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مذکورہ کمپنی کی سروس معطل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچستان بھر میں مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جنکی ذمہ داریاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔

آزادی پسند کا موقف مواصلاتی کمپنیاں فورسز کے لئے سہولت کاری طور پر کام کرکے بلوچ سرمچاروں کی مخبری میں مدد کرتے ہیں۔