مچھ میں فوجی آپریشن جاری، جبری گمشدگیوں کی اطلاعات

456

بلوچستان کے علاقے میں مچھ میں فوجی آپریشن آج بھی جاری رہی، ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقہ بدستور فوجی محاصرے میں ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران گلہ بانی سے منسلک ایک خاندان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مچھ، اب گم اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہے جبکہ علاقے میں مواصلات نظام تاحال بند ہے۔

چھٹے روز فوجی آپریشن کے باعث علاقوں میں خوراک کی قلت کے سمیت مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حکام نے تاحال توجی آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔