پنجگور اور قلات میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

154

بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور قلات کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے فوری طور پر ان دعووں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے چیدگی اور اس کے گرد و نواح میں بدھ کو پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے کئی گھنٹوں تک پروازیں کیں جبکہ بعض مقامات پر شیلنگ بھی کیے ہیں۔

اسی دوران ضلع قلات کے علاقے ہربوئی اور ملحقہ علاقوں سے بھی فوجی کارروائی اور شیلنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر فورسز کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔