مستونگ: معدنیات نکالنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہے ۔ یو بی اے

555

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شب 9 بجے کے قریب ضلع مستونگ کے علاقہ کولپور ترکو کے مقام پر قیمتی پتھر نکالنے والی کمپنی پر ہمارے سرمچاروں نے حملہ کر کے مشینری کو نذرآتش کر کے مکمل تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کمپنی ایک عرصے سے بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں براہ راست ملوث تھا ہم ایسے تمام عناصر کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ریاستی مشینری کا حصہ نہ بنے بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔