سبی، خاران: حادثہ اور فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 18 زخمی

261
File Photo

بلوچستان کے علاقے سبی میں تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹنے سے دوبچے جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے ۔

لیویز فورس کے مطابق سبی کے علا قے بائی پاس لمجی کے مقام پر کوئٹہ جانے والا خانہ بدوشوں کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو بچے جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے مشرقی بائی پاس کُلان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے اندر گُھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سحری کے وقت خاران شہر لتاڑ روڑ بائی پاس کُلان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ظفر ولد صالی کے گھر کے اندر گُھس کر اندھا دُن فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں خاران کے رہائشی ماسٹر احمد دُرکزئی نامی شخص موقع پر جانبحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔

فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تاہم واقعات کے متحرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔