تربت، پنجگور اور مستونگ میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

785

بلوچستان کے ضلع تربت، پنجگور اور مستونگ میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت نیشنل بینک چوک پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جسکی شناخت بدین سندھ کے رہائشی محمد آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو چار گولیاں لگی تھیں اس کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے گوارگو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بابو نذیر نامی شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں جنہیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

ادھر مستونگ بازار میں محراب روڈ کے مقام پہ مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حاجی عزیز اسلم لہڑی نام شخص ہلاک ہوگیا۔

تاہم تینوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔