گڈانی: پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

182

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت عزیر ڈگارزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار نے سرکاری اسلحے کو استعمال کرتے ہوئے تھانے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار 15 سال سے زائد ملازمت کرچکا تھا جبکہ خودکشی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔