پاکستان: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 1 شخص ہلاک

179

پاکستانی صوبہ خیبرپختون کے علاقے چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے، چار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار میں آٹے کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔