پاکستان میں عدلیہ فوج کے زیر اثر ہیں- ڈاکٹر اللہ نظر

914

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ و آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے پاکستانی عدلیہ اور فوج بلوچ آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے ایک ہی صف میں ہیں-

یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پہ اپنے مختصر بیان میں کیا۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا پاکستانی سپریم کورٹ متنازعہ ہے یہاں تک کہ پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم بھی اس پر اعتماد کھوچکے ہیں فوجی قیادت کے زیر اثر کرپٹ پاکستانی عدالتوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستانی عدالتوں میں شفافیت نہیں ہے۔

بلوچ رہنماء نے اپنے مختصر ٹوئٹ میں عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے سوال کیا ہے کہ پھر بلوچ اس عدلیہ پر کیسے یقین کریں-

اللہ نظر بلوچ کا کہنا تھا پاکستان کی حکمران جماعت عدلیہ کے حالیہ فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہی بلوچ قومی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے عدلیہ اور پاکستانی فوج ایک پیج پر ہیں۔

بلوچ رہنماء نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان کو متنازعہ اور جنگی علاقہ قرار دیتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بلوچستان بھیجا جائے-