کولواہ میں فوجی آپریشن، ڈرون حملہ

784

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد پاکستان فوج نے آپریشن آغاز کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آج صبح کولواہ کے علاقے رودکان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے راکٹ و دیگر کا ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ کئی منٹ جاری رہنے والے حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جس کے بعد فورسز نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا۔

فوجی آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کیساتھ ڈرون طیارے بھی دیکھے گئے جبکہ علاقے میں ڈرون طیارے کو میزائل داغتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پورا دن فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری رہی تاہم نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔ حکام نے بھی تاحال اسے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

خیال رہے بلوچستان میں آج اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے قبل ازیں آج صبح ہرنائی میں نامعلوم افراد نے فورسز کیلئے سامان لیجانے والی ٹریکٹر کو دھماکے میں نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں خضدار میں ایک گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔