پنجگور بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

354

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پنجگور میں قلم چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے 13 مارچ بروز پیر رات 8 بجکر بیس منٹ پر قلم چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم پھینکا جو فوجی اہلکاروں کے درمیان گرا، جس سے وہاں موجود فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔