کوئٹہ: ہزارہ برداری کے 3 افراد اغواء

383

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی مریانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو بندوق کے نوک پر اٖغوا کر لیا۔

بعد ازاں چار افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور رستم علی کے مطابق وہ گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غزہ بند سے ریگ لانے کیلئے جارہے تھے کہ کلی مریانی کے قریب چھ سے سات مسلح افراد جو گاڑی میں اسلحہ کے ساتھ آئے اور ہزارہ برادری کے تین مزدور جن میں ہزارہ ٹائون اور مری آبادسے تعلق رکھنے والے نوروز عزیز اللہ اور جمشید کے علاوہ علی خان خان ،محمد گمان ، خان محمد کو لے گئے تاہم باقی چار کو چھوڑ دیا گیا۔

ابتک واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔ مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔