بلوچستان: سوراب میں فورسز کے کیمپ پر ڈرون حملہ، ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ

0

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں حملوں کے اطلاعات سامنے آئے ہیں ، جہاں سوراب کے علاقے گدر میں فورسز کے کیمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے گدر میں واقع پاکستانی فورسز کے کیمپ پر ڈرون حملہ گزشتہ روز پیش آیا، تاہم حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں بیر چوکی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔