نیب نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف انکوائری روک دی

334

نیب نے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سے متعلق انکوائری روک دی۔

ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا، نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے۔

نیب نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہوگئی، اسے واپس لے رہے ہیں۔

نیب کا مؤقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔