بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

276

پاکستان فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ فورسز ہاتھوں لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کراچی سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد ولد میرجان ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں جو دوہزار بائیس کو فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان ثاقب زہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔