سریاب: جھتے کا لائبریری پر حملہ، تشدد سے متعدد افراد زخمی

245

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب لائبریری میں ایک جھتہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے ساتھ داخل۔ لائبریری کے اندر تھوڑ پھوڑ کی اور لائبریری میں موجود عملہ اور مطالعہ کیلئے آنے والے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا-

تشدد کا نشانہ بننے والے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ایک جھتے نے لوڑ کاریز سریاب پبلک لائبریری میں ڈنڈوں کے ساتھ داخل ہوکر ہمارے ساتھیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہاں پر موجود طلباء اور لائبریری کا عملہ زخمی ہوا-

زخمی طالب علم کا کہنا تھا کے لائبریری میں داخل ہونے والے جھتے نے ہمیں لائبریری بند کرنے اور سریاب لٹریری فیسٹیول نہ منعقد کرنے کا کہا اور بصورتِ دیگر سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

تاہم سریاب پولیس انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کے حوالے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں-

سریاب لائبریری انتظامیہ اور طلباء نے کہا ہے کہ سریاب میں موجود واحد لائبریری پر حملہ تعلیم دشمن سازش ہے مقامی انتظامیہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی کریں-