کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون ہلاک، 4 افراد زخمی

351

چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور  جانے والی جعفر  ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون ہلاک اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ 

ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، دھماکےک ی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔