ڈھاڈر: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ

429
فائل فوٹو

پیر کی شب بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

حملہ قلم دین کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی شدید آواز سنی گئی جبکہ حملے کے بعد فورسز نے قریبی علاقوں کا گھیراؤ کرکے مرکزی شاہراہ پر سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بھی فورسز پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

عسکری ذرائع کیجانب سے حملوں میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ڈھاڈر اور کوئٹہ میں آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ابتک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔