کوئٹہ: لاپتہ افراد سے متعلق ایک اور کمیشن قائم

223

محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق ایک اور پارلیمانی کمیشن قائم کردیا۔ کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیا۔

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین ہوں گئے جبکہ رکن اسمبلی اسداللہ بلوچ، زابد ریکی، ملک نصیر شاہوانی اور زمرک اچکزئی کمیشن کے ممبر مقرر کیے گئے۔

حکومت کی جانب سے کمیشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے، کمیشن ہر ایک لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کرے گی اور کمیشن لاپتہ افراد کا ملک کے خلاف سرگرمیوں کا جائزہ بھی لے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق کئی کمیشن بنے ہیں۔ تاہم بااختیار نہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی لواحقین نے کمیشن سے مطمئن نہیں ہوتے ۔

یاد رہے کہ 2020 میں انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ (آئی سی جے) نے پاکستان میں جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے افراد کے معاملات کو دیکھنے کے لیے بنائے گئے وفاقی کمیشن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کمیشن کی مدت میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی تھی ۔

آئی سی جے نے کہا تھا کہ یہ کمیشن جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے واقعات میں ملوث افراد کا تعین نہیں کرسکا اور اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے میں بھی ناکام رہا ہے۔