میسی کے نام ایک اور اعزاز: کپ اُٹھائے تصویر کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کیا گیا

331

فاتح انداز میں کپ اُٹھائے گھڑے مایہ ناز کھلاڑی کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے تصویر کا اعزاز حاصل ہوا

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو سے سوشل میڈیا کی دنیا کا بڑا اعزاز چھین لیا ویسے تو لیونل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے درمیانگریٹ آف آل ٹائمز‘ (GOAT) سے متعلق بحث جاری رہتی ہے، کیونکہ دونوں ہی ایک دوسرےکے ہم پلہ فٹبالرز ہیں۔

19 نومبر کو کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی اور میسی کی تصویر کو شیئر کیا جس میں دونوں کو علامتی طور پر شطرنجکھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ پوسٹ کو انسٹاگرام پر 5 کروڑ 46 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا جو اب تک کسی بھیکھلاڑی کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ تھی۔

تاہم اب لیونل میسی نے رونالڈو سے ان کا یہ اعزاز بھی چھین لیا جہاں ان کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ شیئرکی گئی پوسٹ کو 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کی اب تک سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ فائنل میں لیونل میسی کی کپتانی میں ارجنٹینا نےفرانس کو شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کیا مذکورہ میچ میں میسی نے 2 گول بھی اسکور کیے تھے، میچ 3-3 سےبرابر رہا تھا جس کے بعد اس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی سمیٹی۔