ڈیرہ بگٹی: عطاء اللہ کلپر کے قافلے پر حملہ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

441

ڈیرہ بگٹی میں قبائلی شخصیت کے قافلے پر حملہ کیا گیا-

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی جانب سے عطا اللہ کلپر بگٹی کے قافلے میں شریک گاڑی پر شدید فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں موجود ایک شخص ہلاک چار افراد زخمی ہوئے ہیں-

ذرائع کے مطابق عطا بگٹی کوئٹہ سے ڈیرہ سے بگٹی جارہے تھیں جہاں اوچ کے قریب پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا-

واقعہ میں ہلاک لیویز اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے-