قلات میں پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

418

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جب وہ دشمن کے ایک پوسٹ پر رسد پہنچاکر واپس آرہا تھا۔دھماکے میں مذکورہ گاڑی تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار دو ریاستی معاونین ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ قابض فوج و دیگر ریاستی اداروں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔ بلوچ لبریشن آرمی ایک دفعہ پھر تنبیہہ کرتی ہے کہ دشمن کی کسی قسم کی معاونت سےگریز کریں بصورت دیگر مذکورہ افراد کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب بی ایل اے نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر مذکورہ حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک گاڑی راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تباہ ہوجاتی ہے۔