روس: فوجی ٹریننگ سینٹر میں فائرنگ، 11 رضاکار ہلاک، 15 زخمی

242

روس کے فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو حملہ آوروں نے ان رضا کاروں کو نشانہ بنایا جو روس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کےخواہشمند تھے۔

یوکرینی سرحد پر واقع بیلگراڈ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ میں ملوث دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا، حکامنے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق سابق سوویت یونین کی ایک ریاست سے تھا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ بیس پر فوج میں بھرتی کیلئے آنے والے رضا کاروں کو تربیت دی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لازمی فوجی خدمات انجام دینے والے 3 لاکھ روسی شہریوں کو یوکرینکیخلاف جنگ کے لیے متحرک کرنے کا حکم دیا تھا۔