کوئٹہ: گاڑی پر فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحق

499

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹروڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںڈاکٹر کے تین بیٹےموقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعے کا نوٹسلیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔