پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی

332

پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے کبوتر چوک پر نامعلوم ملزمان  نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار 4 خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خواجہ سرا کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں امجد علی، ظہور شایان اور ڈولفن شامل ہیں۔

خواجہ سراوں پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔