برہماسترا کی 2 دنوں میں 160 کروڑ روپے کی کمائی

364

رنیبر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم برہماسترا نے 2 دنوں میں 160 کروڑ بھارتی روپےکی کمائی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 410 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہونے والی فلم برہماسترا باکس آفس پر پہلے دن سے ریکارڈ کمائی کر رہی ہے، برہماسترا 9 ستمبر کو بھارت میں 5,019 اسکرینز اور بیرون ملک تقریباً 3,894 اسکرینز پر ریلیز کی گئی۔

فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ ناگارجن، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور مونی رائے بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

برہماسترا نے بھارت میں ریلیز کے پہلے دن 36 کروڑ اور دنیا بھر سے مجموعی طور پر 75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جب کہ فلم نے دوسرے دن بھارت میں 42 کروڑ اور دنیا بھر میں 85 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

اس طرح فلم نے 2 روز میں مجموعی طور پر 160 روپے کا بزنس کیا ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ فلم کی کمائی تیسرے روز ہی 250 کروڑ روپے ہوجائے گی۔

برہماسترا کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو دن کی کمائی کا مجموعہ شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا میں محبت سے بڑا کوئی برہماسترا نہیں ہے۔ تھیٹر آکر اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے تمام ناظرین کا شکریہ۔

فلم کے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے 23 کروڑ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اس طرح ‘برہماسترا’ نے ایڈوانس بکنگ میں ‘RRR’ کو مات دے دی ہے۔ تاہم ‘براہمسترا’ اس معاملے میں ‘KGF 2’ کو پیچھے چھوڑ نہیں پائی۔