ٹوئٹر نے دو نئے فیچرز پہ آزمائش شروع کردی

283

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے دو نئے فیچرز پر آزمائش شروع کردی ہے ۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق ٹوئٹر پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی جا رہی ہے، جس سے معلوم ہوسکے گا کسی بھی صارف کی ٹوئٹ کو کتنے افراد نے پڑھا یا دیکھا؟

نئے فیچر کے بعد اسے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس کی ٹوئٹ کو کس نے دیکھا یا پڑھا مگر اس نے ٹوئٹ کو لائیک نہیں کیا۔

اس فیچر کے تحت ہر صارف کی ٹوئٹ پر آنکھ یا اس سے ملتا جلتا نشان نظر آئے گا، جسے کلک کرنے سے ٹوئٹ کو دیکھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک اور مزیدار فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل پر ’ویریفائڈ موبائل نمبر‘ کا لیبل نظر آئے گا۔

یہ فیچر ان افراد کے پروفائل پر بھی کام کرے گا جن کا اکاؤنٹ ویریفائڈ یعنی بلیو ٹک کے ساتھ نہیں ہوگا۔

اس فیچر کا مقصد صارف کی شناخت کو اصلی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے،یعنی اس سے ٹوئٹر ویریفائڈ موبائل نمبر کے حامل اکاؤنٹس کو بھی تصدیقی اکاؤنٹ میں شمار کرے گا۔

ٹوئٹر پر اس وقت دیگر چند فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔