بلوچستان: مزید دو افراد نے خودکشی کرلی

386

آج بروز منگل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں مزید دو نوجوانوں نے خودکشی کرکے اپنے زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

ان دو کیسز کے رپورٹ ہونے سے چار دنوں کے دوران خودکشی کرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

رپورٹ ہونے والوں میں ایک کیس پنجگور، ایک نوشکی، دو تربت اور ایک پسنی سے شامل ہیں جبکہ وڈھ سے موصول ہونے والے ایک رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے کل خودکشی کی کوشش کی ہے۔

آج خودکشی کرنے والوں میں پسنی کلانچ کوڈیج کے رہائشی حمید ولد محمد جان اور تربت گہنہ کے رہائشی سنی ولد رحمت شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات ایک گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں تاہم حکومتی سطح خودکشی کے واقعات کو روک تھام کے لئے خاموشی کے سوائے کچھ دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔