پنجگور: ایک شخص کی لاش برآمد

673

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو سُتاکنر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسکی شناخت واھگ ولد اسماعیل سکنہ کیلکور حالی ریک کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر ریاستی خفیہ ایجنسیوں سے ہے جسے دو روز قبل نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں جسے گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔

تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔