چاغی اور تربت میں دو افراد فورسز کے ہاتھوں قتل

549

بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی میں بروز جمعرات پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی نے ایک شخص کو کچل ڈالا جس سے وہ جانبحق ہوا۔

فائرنگ کا واقعہ افغانستان سے متصل علاقے چاغی میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت حمید اللہ ولد نظر محمد سکنہ لشکر آپ چاغی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں پاکستانی فورسز کی تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل ڈالا ہے جسکی شناخت محمد ایوب نوشیروانی کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے مہینے بھی ایف سی اہلکاروں نے تُربت یونیورسٹی کے ایم فل کے طالب علم کو اسی طرح کچل ڈالا تھا اور اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔