نصیرآباد میں پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا – بی آر جی

677

بلوچ ریبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز نصیرآباد میں پاکستانی فورسز پر ہونےوالے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے–

تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیرآباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر شیخ کے علاقہ میں پاکستانی فورسز کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرکاری پروجیکٹ کے ڈیوٹی پر مامور تھے–

دوستین بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا حملے کے بعد سرمچاروں نے مشینری کو بھی آگ لگائی–

دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچ قوم کی مکمل قومی آزادی کی بحالی تک جاری رہینگے–