کراچی: فائرنگ سے بلوچستان کے رہائیشی سمیت دو افراد ہلاک

548

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رہائشی شخص سمیت دو افراد کو ہلاک کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش بوٹ ہاوس کے قریب مسلح افراد فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالرحمان اور چاند خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے تین خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور انکا تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے جبکہ عبدالرحمان محکمہ تعلیم بلوچستان کا ملازم ہے اور چاند نیازی سابق پولیس آفیسر اور نیازی سابق ایس ایچ او چاکیواڑہ تھا جبکہ چاند خان نیازی لیاری گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو قتل کیس میں نامزد تھا۔

تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔