وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4620 دن ہوگئے

189

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4620 دن مکمل ہوگئے۔ اظہار یکجھتی کرنے والوں میں بانک ہوران بلوچ، ورلڈ بلوچ پیپلز کانگریس کے ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی اور کامریڈ جلیلہ حیدر و دیگر شامل تھے۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس دنیا میں بہت سی شخصیات اہم کردار ادا کر تے ہیں ان کے کارنامے نا قابل فراموش ہوتے ہیں ایسی شخصیات جن کے تعریف کیے بغیر انسان رہ نہیں سکتا، ویسے تو ہر قوم میں ایسی بہادر مائیں بیٹیاں جنم لیتی ہیں جن کا کردار قابل ذکر ہوتا ہے اگر چہ دیکھا جائے تو بلوچ کی ایسی مائیں بیٹیاں جو ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اپنے کاروان میں عمل پیرا ہیں آج بلوچ فرزندوں کے بازیابی کے پر امن جد وجہد میں ایسی ہی ماؤں بیٹیوں نے جنم لیا ہے جو ہر طرح کی تکالیف ہوں دلکش اور منفرد موسم یا کھٹن اور دشوار گزار راستہ تپتی دھوپ ہو سردی ہو یا بارش ہر طرح کے مشکل مرحلے میں دو چار ہونے کے باوجود اپنے جدوجہد میں مصروف ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ جب انسان غلامی کی زنجیروں کو توڑ نہیں سکتا وہ غلام اور محکوم قوم ہے ہماری غلامی اور بےبسی کا اندازہ بخوبی اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج ہمارے سامنے بلوچ قوم کی بہادری اور بے بس بیٹیاں ہیں آج ہمیں اپنے اہمیت اور غلامانہ حیثیت کا اندازہ ہونا چاہیے۔ آج بلوچوں کا ضمیر کیوں نہیں جاگتا ہم ظلم کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے ہیں۔