کیچ: فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن

820

بلوچستان کے ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے میں آج زمینی و فضائی آپریشن جاری رہا۔

عینی شاہدین کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ اور تجابان کے پہاڑی علاقے میں آج علی الصبح پاکستانی فورسز کی جانب سے فضائی و زمینی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

شاہدین کے مطابق علاقے میں آج بدستور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی اور کئی مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

دوران آپریشن کسی قسم کی جانی نقصان و گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم آپریشن کے حوالے سے تاحال حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔