زیارت: کنویں سے سالوں پرانی لاش برآمد

392

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت میں کنویں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے –

مقامی انتظامیہ کو زیارت میں ایک کنویں سے لاش کی برآمدگی کی اطلاع ملی جسے بعد میں انتظامیہ نے ڈی ایچ کیوں اسپتال منتقل کردیا ہے –

انتظامیہ کے مطابق کنویں میں لاش کی موجودگی کے اطلاع مزدوروں نے دی جب وہاں کنویں میں کام جاری تھا جبکہ لاش سالوں پرانی ہے –

یاد رہے کچھ دنوں میں ان علاقوں سے برآمد ہونے والی یہ چھٹی لاش ہے اس سے قبل پشین اور ژوب کے علاقوں سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں –

گذشتہ روز پشین انتظامیہ نے ایک کنویں سے رسیوں بندا لاش برآمد کرکے کوئٹہ منتقل کردیا تھا جبکہ چند روز قبل ژوب کے ایک غار سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی –

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوتی ہے جبکہ ماضی میں کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔