کوئٹہ سے لاپتہ سماجی کارکن تاحال منظر عام پر نہیں آسکے

285

جبری گمشدگی کے شکار خضدار کے تحصیل زہری سے تعلق رکھنے والے دو سماجی کارکن عرفان زہری اور قادر کنول تاحال منظر عام پر نہیں آسکے ہیں –

دونوں نوجوانوں کو گذشتہ سال ستمبر میں کوئٹہ سے سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے –

دونوں افراد کے لواحقین نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے انہیں حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو تاحال منظر عام پر نہیں آسکے ہیں-

قادر کنول کی بیٹی سلمہ کنول نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے والد کی تصویر شائع کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ انکے والد کہاں ہے اور اسے کس جرم میں لاپتہ کردیا گیا ہے-

سلمہ کے مطابق انکے والد زہری میں ایک اسکول ٹیچر ہیں اور اپنے دیگر وقت میں سماجی کاموں سے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ سلمہ نے حکومت و متعلقہ اداروں سے اپنے والد کی بازیابی کی درخواست کی ہے-

عرفان زہری اور قادر کنول زہری آنلائن ٹیم کے نام سے ایک سماجی ادارہ چلاتے تھے بلوچستان کے دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے حکومت بلوچستان سے دونوں افراد کی بازیابی کو یقنی بنانے کی درخواست کی ہے –