ضلع کیچ کی تحصیل مند سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، لاش کی شناخت حسین ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک ماہ قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تھے۔
لواحقین کے مطابق، حسین کو پاکستانی فورسز نے 3 ستمبر 2026 کو تمپ کے علاقے آزیان سے زبیر بلوچ ولد کریم داد اور کمبر بلوچ ولد نزر کے ہمراہ حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جبری گمشدگی کا شکار رہنے کے بعد آج حسین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لواحقین کے مطابق، انہیں قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، مقامی ذرائع کے مطابق، زبیر بلوچ اور کمبر بلوچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور دونوں تمپ کے رہائشی ہیں۔ دونوں نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔



















































