کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

377

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا ہے، ذرائع کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سراج ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔