جھل مگسی: لیویز و مسلح افراد میں جھڑپ، اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

499

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد نے لیویز چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا –

جھل مگسی کے علاقے گنداواہ گھاروں کے مقام پر مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد مسلح افراد و لیویز کے مابین جھڑپ ہوئی –

اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں لیویز اہلکار فتح ہلاک جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے –

مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپ میں ایک حملہ اور بھی ہلاک ہوا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے –