تربت میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

438

گذشتہ شب تربت میں فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سرمچاروں نے ہفتے کی شب تربت شہر سے متصل علاقے جوسک میں پرانا آٹا مل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ ہمارے حملے مقصد کے حصول تک دشمن پر جاری رہینگے۔