آواران: مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

446

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ پاکستانی فورسز کی چوکی پر آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے کلاتو کے مقام پر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کو حملے میں نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم باضابطہ اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔